• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فوج کا فلسطینی فٹبال فیڈریشن ہیڈ کوارٹر پر حملہ، متعدد افراد زخمی

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

اسرائیلی افواج نے الرام کے علاقے میں فلسطینی فٹبال فیڈریشن کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ کر دیا۔

اس حملے میں فلسطینی فٹبال فیڈریشن کے متعدد اہلکار زخمی ہو گئے۔ 

پی ایف اے کے مطابق حملہ فلسطینی کھیل اور کھلاڑیوں کو نشانہ بنانے کی منظم پالیسی کا حصہ ہے۔

پی ایف اے کا کہنا ہے کہ فیصل الحسینی اسٹیڈیم بھی بارہا اسرائیلی حملوں کی زد میں آ چکا ہے۔

پی ایف اے نے یہ بھی کہا ہے کہ فلسطینی فٹبال فیڈریشن کو اپنی سر زمین پر میچز کرانے کا حق نہیں دیا جا رہا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید