• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: منٹگمری میں فٹبال میچ کے بعد فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 14 زخمی

—تصویر بشکریہ سی این این
—تصویر بشکریہ سی این این

امریکا کے شہر منٹگمری میں رات گئے فٹبال میچ کے بعد ہونے والی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے۔ 

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ حریف مسلح افراد کے درمیان ہفتے کی رات ریاست البامہ کے دارالخلافہ منٹگمری کے پُرہجوم ڈاؤن ٹاؤن کے نائٹ لائف ڈسٹرکٹ میں پیش آیا جہاں انہوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 12 دیگر زخمی ہو گئے۔

منٹگمری کے پولیس چیف کے مطابق زخمیوں میں سے 3 کو مہلک زخموں کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ واقعے رات ساڑھے 11 بجے پیش آیا، انہوں نے کہا کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید