ایران نے کہا ہے کہ وہ فی الحال یورپی ممالک کے ساتھ جوہری پروگرام پر مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا کہ اس مرحلے پر مذاکرات کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ فرانس، برطانیہ اور جرمنی کی جانب سے دوبارہ عائد کی گئی پابندیوں کے اثرات اور نتائج کا ایران جائزہ لے رہا ہے۔
واضح رہے کہ یورپی طاقتوں کی جانب سے شروع کیے گئے ایک عمل کے بعد ایک ہفتہ قبل اقوام متحدہ نے ایران کے ایٹمی پروگرام پر دوبارہ ہتھیاروں کی پابندی اور دیگر پابندیاں عائدکی ہیں۔