• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکار پَون سنگھ پر اہلیہ کے سنگین الزامات

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بھارتی اداکار و سیاستداں پَون سنگھ کی اہلیہ نے اپنے شوہر پر دھوکا دہی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پَون سنگھ کسی اور لڑکی کے ساتھ ہوٹل گئے۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پَون سنگھ اس وقت سرخیوں میں آئے جب سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں وہ اپنی ساتھی اداکارہ انجلی راگھو کو نامناسب انداز میں چھوتے نظر آئے۔ 

واضح رہے کہ 39 سالہ پَون سنگھ کی جیوتی سنگھ سے  2018 میں شادی ہوئی تھی۔ جیوتی سنگھ کی جانب سے ان پر خواتین سے تعلقات اور ہراسانی کے سنگین الزامات کے بعد اب پَون سنگھ پر سوشل میڈیا پر کافی تنقید کی جا رہی ہے۔

یہ سب کچھ اس وقت ہوا جب جیوتی، پَون سنگھ کی رہائش گاہ لکھنؤ پہنچیں تو وہاں پولیس پہلے سے موجود تھی تاکہ انہیں تھانے لے جایا جا سکے۔ 

پولیس کا کہنا تھا کہ پَون سنگھ نے انکے خلاف شکایت درج کروائی ہے، اس لیے انھیں (جیوتی سنگھ) کو تھانے چلنا ہوگا۔ تاہم جیوتی سنگھ نے تھانے جانے سے انکار کیا۔ جس کے بعد وہ انسٹاگرام پر لائیو روتے ہوئے نظر آئیں۔ 

انھوں نے اس دوران کہا کہ یہ سماج کی خدمت کرے گا جو اپنی بیوی کو گرفتار کروانے کے لیے پولیس کو بلاتا ہے۔ جب الیکشن ہوتے ہیں تو یہ مجھے بلاتا ہے اور میرا نام استعمال کرتا ہے، جبکہ ہوٹل میں یہ کسی اور لڑکی کے جاتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید