طبیعیات کے شعبے میں نوبیل انعام کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق طبیعیات کا نوبیل انعام کا اعلان مشترکہ طور پر 3 امریکی سائنسدانوں کے نام رہا۔
طبیعیات کا نوبیل انعام امریکی سائنسدانوں جان کلارک، مشیل ایچ ڈیوریٹ، جان ایم مارٹینِس کو دیا گیا۔
اس حوالے سے نوبیل کمیٹی کا کہنا ہے کہ تینوں سائنسدانوں کو نوبیل انعام الیکٹرک سرکٹ میں میکرو اسکوپک کوانٹم مکینیکل ٹنلنگ اور توانائی کی کوانٹائزیشن کی دریافت پر دیا گیا ہے۔