انگلینڈ میں فارماسسٹسں کا کہنا ہے کہ کوویڈ بوسٹر ویکسین کے نئے قواعد کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے، بڑی تعداد میں مریض ویکسین کے لیے اپائنٹمنٹ بک کر رہے ہیں، لیکن پہنچنے پر پتہ چلتا ہے کہ وہ اب اہل نہیں رہے۔
اس سال صرف 75 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد اور کمزور مدافعتی نظام رکھنے والے افراد کو مفت کوویڈ بوسٹر دیا جا رہا ہے۔
کمیونٹی فارمیسی انگلینڈ کے مطابق کئی مراکز پر ایک تہائی سے نصف مریضوں کو واپس بھیجنا پڑ رہا ہے، جس سے عملے کو غصے اور بدتمیزی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
نیشنل فارمیسی ایسوسی ایشن نے اسے ’قابلِ گریز مسئلہ‘ قرار دیتے ہوئے این ایچ ایس اور حکومت سے اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے۔
این ایچ ایس انگلینڈ کا کہنا ہے کہ ویب سائٹ پر وضاحت مزید بہتر کر دی گئی ہے اور شہریوں سے کہا گیا ہے کہ بکنگ سے پہلے اپنی اہلیت ضرور چیک کریں۔
اب کوویڈ ویکسین صرف ان افراد کو مفت دستیاب ہے جو مارچ 2026ء سے پہلے 75 سال کے ہو جائیں گے یا کمزور مدافعتی نظام رکھتے ہیں، دیگر افراد نجی طور پر تقریباً 100 پاؤنڈ میں ویکسین لگوا سکتے ہیں۔