پاکستان میں پہلا مریض جو این آئی سی وی ڈی کراچی میں 9 دن تک ایکمو (ECMO) سپورٹ پر رہا، مکمل صحتیاب ہوگیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) نے ایک اور تاریخی کامیابی حاصل کر لی۔ پاکستان کی طبی تاریخ میں پہلی بار ایک مریض 9 دنوں تک مسلسل ایکمو سپورٹ پر رہا اور مکمل طور پر صحتیاب ہو گیا۔
یہ کامیابی اُس وقت ممکن ہوئی جب دل کے آپریشن کے بعد ایک نوجوان مریض کے دل اور پھیپھڑوں نے کام کرنا بند کر دیا تھا اور این آئی سی وی ڈی کی ماہر ٹیم نے بیک وقت وی اے ایکمو (VA ECMO) اور وی وی ایکمو (VV ECMO) کا استعمال کرتے ہوئے مریض کی زندگی بچائی۔
یہ پیچیدہ کارڈیک سرجری ڈاکٹر علی رضا منگی کی قیادت میں سرانجام دی گئی، جس میں این آئی سی وی ڈی کی ماہر اور مستعد ایکمو ٹیم نے حصہ لیا مریض کا تعلق کراچی سے ہے اور اس کا علاج مکمل طور پر مفت کیا گیا۔