• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی میڈیا کی شرارت، گرفتار جاسوس کیساتھ وسیم اکرم کی تصویر لگادی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارتی میڈیا پاکستان دشمنی میں اپنی حرکتوں سے باز نہیں آرہا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ پر وسیم اکرم نے اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ بھارت میں ایک وسیم اکرم نامی جاسوس پکڑا گیا جس پر بھارتی میڈیا نے اُن کی تصویر نشر کردی۔ سابق کپتا ن نے کہا کہ ’تم لوگ کون ہو؟ یہ سوشل میڈیا کا دور ہے کم از کم تصدیق کے بعد ہی خبر چلا دیتے ۔ بلاوجہ اپنی جان عذاب میں نہ ڈالیں، اور پہلے تصدیق کرلیا کریں۔ بھارت میڈیا میں کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں، شہری بھی ایسے ہیں کہ انہوں نے اکاؤنٹ دیکھے بغیر ہی تبصرے کرنا شروع کردیے۔

اسپورٹس سے مزید