• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) خواتین ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو چاروکٹ سے شکست دے دی ۔ہیدر نائٹ نے 79 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی،انگلینڈ نے مسلسل دوسرا میچ جیتا اور پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ بنگلہ دیش نے پاکستان کو پہلے میچ میں شکست دی تھی ۔منگل کوبھارت کے شہر گوہاٹی میں انگلش بیٹنگ کو مشکل وکٹ پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انگلینڈ نے 179 رنز کا ہدف 47 ویں اوور میں حاصل کرلیا ۔ قبل ازیں بنگلہ دیش ٹیم 49.4اوورز میں178رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ شبانہ موستاری نے60 رنزبنائے۔
اسپورٹس سے مزید