کراچی (جنگ نیوز) آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں جنوبی افریقی بیٹر تازمین برٹز نے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ پیر کو جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔ تازمین نے 15 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 101 رنز کی اننگز کھیلی اور نیا ورلڈ ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔ وہ ویمنز کرکٹ میں ایک کلینڈر ائیر میں سب سے زیادہ پانچ ون ڈے سنچریاں بنانے والی پلیئر بن گئیں۔ یہ ان کے ون ڈے کیریئر کی ساتویں سنچری تھی۔