کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے روز ہارون ارشد نےفرسٹ کلاس ڈیبیو پر سنچری اسکور کی۔ مرغزار کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں کراچی بلوز نے فیصل آباد کے خلاف 5 وکٹ پر346 رنز بنائے تھے۔ ہارون ارشد نے اپنے اولین فرسٹ کلاس میچ میں 13 چوکوں کی مدد سے 101 رنز سکور کیے۔ دانش عزیز نے 17 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے116 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ صائم ایوب نے 63رنز ا سکور کیے۔ ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں ملتان نے ٹاس جیت کر فاٹا کو بیٹنگ دی جس نے 36 اوورز میں 2 وکٹوں پر 71 رنز بنائے تھے۔ شعیب اختر کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں لاہور وائٹس نے ٹاس جیت کر اسلام آباد کو بیٹنگ دی جس نے کھیل ختم ہونے پر ایک وکٹ پر 91 رنز بنائے تھے۔ عمران خان ا سٹیڈیم پشاور میں پشاور اور سیالکوٹ کے میچ کے دوسرے دن گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے کھیل بھی ممکن نہ ہوسکا۔