شنگھائی (جنگ نیوز) شنگھائی ماسٹرز میں پیر کا دن گرمی اور نمی کی شدت کے باعث خاصا مشکل رہا۔ اٹلی کے جینک سنر کو تیسری مرحلے کے دوران کریمپس کے باعث میچ ترک کرنا پڑا۔ وہ مقابلے میں تیسرے سیٹ میں 3-2 کی برتری لیے ہوئے تھے۔ ادھر نوواک جوکووِچ نے یانِک ہانفمن کو شکست دی۔ اس دوران انہوں نے کورٹس پر دو بار الٹی بھی کی۔ دوسری جانب ووہان ویمنز ٹینس چیمپئن شپ میں ویرونیکا کڈرمیٹوا،بیانکا آندرِیسکو، کیٹرینا سینیاکوفا، اور ایملینا نے بھی اپنے میچز جیت لیے۔