• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ کی دھمکیاں خطے میں امن تباہ کرنے کی کوشش ہے، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ بھارت کے سیکیورٹی حکام اور مودی سرکار کی جانب سے پاکستان کو دوبارہ جنگ کی دھمکیاں خطے میں امن کو تباہ کرنے کی سازش اور کوشش ہے،بھارت کو حالیہ جنگ میں پاکستان نے جو سبق دیا ہے اگلی بار وہ اس سے زیادہ خطرناک ہوگا جو اس ملک کو صفحہ ہستی سے مٹا سکتا ہے، افواج پاکستان کی جنگی مہارت اور اعلی تربیت کا عالمی سطح پر اعتراف کیا جارہا ہے،پاکستانی قوم کے اتحاد،حوصلہ اور عزم پوری دنیا کے لئے مثال ہے،بھارت نے کسی قسم کی مہم جوئی کی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا،پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ ہوگی، یہ جنگ پوری قوم کی قربانی، حب الوطنی اور ایمان پر مبنی ہوگی۔قوم وطن کے دفاع کی خاطر کسی بھی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریگی، بھارت اور مودی جیسے مکار کو سمجھ لینا چاہیے کہ پاکستانی قوم اپنے ازلی دشمن کے خلاف ہمیشہ متحد ہوتی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید