• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FBR، بی ایس-19 کے دانش قمر نے چارج سنبھال لیا

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ان لینڈ ریونیو سروس کے بی ایس-19کے افسر  دانش قمر نے اپنے عہدے ایڈیشنل کمشنر آئی آر، لارج ٹیکس پیئرز آفس کراچی کا چارج 30ستمبر 2025سے چھوڑ دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق دانش قمر نے 6 اکتوبر 2025 کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں سیکریٹری (آئی آر پالیسی ونگ) کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ یہ تعیناتی ایف بی آر کے بورڈ کی منظوری کے تحت عمل میں لائی گئی۔ اعلامیے پر ایف بی آر کے سیکریٹری (مینجمنٹ/ایچ آر۔آئی آر۔I) سلطان محمد نواز ناصر کے دستخط موجود ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید