• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این سی سی آئی اے کے تفتیشی افسران شدید پریشانی کا شکار

کراچی (اسد ابن حسن) نو تشکیل شدہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کے تفتیشی افسران انتظامی ایک معاملے کے باعث شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔ اس پریشانی کی وجہ ادارے کی وردی کا پیٹرن اور رنگ منظور ہونے کے باوجود نہ ادارہ خود وردی سلوا کے دے رہا ہے اور نہ ہی افسران کو وردی سلوانے کی اجازت اور اس کا بل ادارے میں جمع کروا کر پیسے وصول کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ تفتیشی افسران کو روزانہ کی بنیادوں پر سیشن کورٹس اور ہائی کورٹ میں بھی پیش ہونا ہوتا ہے۔ اور ان دونوں جگہوں پر ہر حالت میں باوردی درست پیش ہونا ہوتا ہے ورنہ اکثر معزز ججز افسران کی سخت سرزنش کرتے ہیں۔ پہلے تو سائبر کرائم مقدمات میں ایف آئی اے کی وردی پہن کر پیش ہوتے تھے مگر اب یہ مسئلہ پیدا ہو گیا کہ وہ اب نہ تو ایف آئی اے کی وردی پہن سکتے ہیں اور ابھی تک نئی وردی سلوانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے جبکہ کابینہ نے اس کی منظوری ایک ماہ قبل دیے دی تھی۔

ملک بھر سے سے مزید