• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے امریکا سے نئے تعلقات پر پارلیمان کو اعتماد میں نہیں لیا، رضا ربانی

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ وفاقی حکومت نے عوام یا پارلیمنٹ کو امریکہ کے ساتھ نئے تعلقات کی نوعیت سے آگاہ نہیں کیا ،عوام کا یہ حق ہے کہ وہ خارجہ پالیسی کی تفصیلات اور سمت سے آگاہ ہوں۔ انہوں نے کہاکہ تاریخ شاہد ہے کہ امریکہ کبھی بھی قابل بھروسہ دوست ثابت نہیں ہوا۔یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ قیمتی اور نایاب معدنیات کو یو ایس اسٹریٹیجک میٹلز کے حوالے کرنے کے معاہدوں کی معلومات ذرائع ابلاغ کے ذریعے موصول ہو رہی ہیں۔حقیقی اسٹیک ہولڈرز، یعنی صوبوں کو مشترکہ مفادات کونسل کے ذریعے اعتماد میں لیا جانا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت اس بات کو تسلیم کرنے میں ناکام ہے کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 172کے تحت صوبے معدنی وسائل کے 50فیصد مالک ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید