کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیوایم پاکستان نےکہاہےکہ کراچی کی تباہی پیپلز پارٹی کی عصبیت پرمبنی ذہنیت کی عکاس ہے،کراچی سے کشمور تک تباہی و بربادی کی انمٹ داستان رقم ہوچُکی ہے، بدحال کراچی کسی کے حق میں نہیں، شہری اور دیہی سندھ کی بُنیاد رکھنےوالے ہی آج جمہوریت کے چیمپئن بنے ہوئے ہیںسندھ کے باشندوں کو پی پی کی متعصبانہ سیاست کو دفن کرنا ہوگا۔ تفصیلات کےمطابق اراکینِ سندھ اسمبلی نے کراچی کے ناگفتہ بہ حالات کو پیپلز پارٹی کی سیاسی ضرورت اور عصبیت پسند ذہنیت پر مبنی قرار د یتے ہوئےکہا ہے کہ حق پرست ارکانِ سندھ اسمبلی نے کہا کہ مخدوش و بے حال کراچی کا پس منظر فقط نااہلی نہیں بلکہ پانچ دہائیوں سے زائد عرصے سے جاری منصوبہ بندی کا شاخسانہ ہے، دکھ کی بات یہ ہے کہ مخصوص لسانی اکائی کو بنیاد بنا کر1970سےاُن ہی کے حقوق غضب کرکے اُنہیں بے وقوف بنایا جارہا ہے ۔