اسلام آباد (عاطف شیرازی ) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے طلبہ کیلئے نیا گریڈنگ فارمولا جاری کر دیا ۔ یہ نیا نظام 2026 سے سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ (ایس ایس سی) امتحانات اور 2027سے ایف اے اور ایف ایس سی امتحانات پر لاگو ہوگا،نئے گریڈنگ سسٹم کے مطابق، طلبہ کے نمبروں کی بنیاد پر درجہ بندی اس طرح ہوگی جو طلبہ 96سے 100فیصد نمبر حاصلکریں گے، انہیں A++ گریڈ دیا جائے گا۔91 سے 95 فیصد نمبر لینے والوں کو A+ گریڈ سے نوازا جائے گا۔86 سے 90 فیصد نمبروں پر طلبہ کو A گریڈ ملے گا، 81 سے 85 فیصد نمبر حاصل کرنے والوں کے لیے B++ گریڈ مقرر کیا گیا ، 76 سے 80 فیصد نمبروں پر B+ گریڈ دیا جائے گا۔71 سے 75 فیصد نمبر لینے والے طلبہ کو B گریڈ عطا کیا جائے گا۔61 سے 70 فیصد نمبروں پر C+ گریڈ دیا جائے گا۔51 سے 60 فیصد نمبر حاصل کرنے والوں کو C گریڈ ملے گا۔40 سے 50 فیصد نمبروں پر طلبہ کو D گریڈ (Emerging) دیا جائے گا۔