اسلام آباد(کامرس رپورٹر )پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نےکہا ہےکہ چینی کی ترسیل پر بے جا پابندی سے مارکیٹ میں چینی کی قلت ہو جائے گی اور قیمتیں بڑھ جائیں گی ، شوگرملز ایسوسی ایشن کی جانب سے وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب اور وفاقی وزیر برائے غذائی تحٖفظ رانا تنویر حسین کو ایک خط کے ذریعے یہ باور کروایا ہے کہ گزشتہ چند دنوں سے پنجاب اور سندھ میں واقع شوگر ملوں سے یہ اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ ایف بی آر کے ملوں میں نصب ایس ٹریک پورٹل بند ہونے کی وجہ سے ملوں سے چینی کی اٹھانے کا عمل بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ترجمان نے کہا کہ ماہِ ستمبر اورحالیہ ہفتے کے دوران پورٹل کی بندش کے باعث زیادہ تر ملیں چینی کی ترسیل نہیں کر سکیں جس کی وجہ سے قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔