• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس کا جو ڈیٹا شائع کر چکا ہے اس میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں ہو گی،ترجمان اسٹیٹ بینک نے ایک خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دفترِ شماریات (پی بی ایس) کے تجارت سے متعلق ڈیٹا پر حالیہ نظرِ ثانی کی بنا پر اسٹیٹ بینک کے تجارت سے متعلق ڈیٹا اور کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس کے اعدادوشمار پر بھی اسی قسم کی نظرِ ثانی کی جائے گی۔ اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان یہ وضاحت کرنا چاہتا ہے کہ تجارت سے متعلق اسٹیٹ بینک کا ڈیٹا دراصل تجارتی ادائیگیوں کے بارے میں بینکوں سے موصول ہونے والے ڈیٹا کی بنیاد پر مرتب کیا جاتا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید