کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے)کے ڈائریکٹر جنرل ائیر وائس مارشل ذیشان سعید نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی میں جدید ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کر دیا۔ یہ ڈیٹا سینٹر پی اے اے کے ڈیجیٹل ترقی کے سفر میں ایک اہم سنگِ میل ہے جو ہیڈکوارٹرز سمیت کراچی ایئرپورٹ آپریشنز اور دیگر ہوائی اڈوں کے ڈیٹا کو ایک جگہ پر دستیاب بنائے گا، جس سے آپریشنل کارکردگی، ریئل ٹائم فیصلوں اور سروسز میں مزید بہتری آئے گی۔افتتاح کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل نے منصوبے میں شامل تکنیکی عملے کی محنت اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا۔