• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لمبی قطاریں نہ گھنٹوں انتظار، پاسپورٹ حصول آسان ہوگیا

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) نہ لمبی قطاریں،نا گھنٹوں انتطار،پاسپورٹ کا حصول آسان ہو گیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس،ڈیفنس لاہور کا اچانک دورہ کیا ، پاسپورٹ بنوانے کے لئے آئے شہریوں سے ملاقات کی۔انھوں نے شہریوں سے پاسپورٹ بنوانے کے عمل اور پاسپورٹ کی وقت پر ڈلیوری کے بارے استفسار کیا۔شہریوں نےپاسپورٹ بنوانے کے لئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ شہریوں نے وزیر داخلہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب صرف 5 منٹ میں باری آ جاتی ہے اور پاسپورٹ بنوانے کا پراسیس بھی فوری مکمل ہوتا ہے۔ پہلے کئی کئی گھنٹے انتطار کرنا پڑتا تھا اور باری پر سسٹم ڈاون ہو جاتا تھا۔ عملہ گائیڈ کرتا ہے اور پاسپورٹ بنوانے کا تمام پراسیس قابل تعریف ہے۔

ملک بھر سے سے مزید