دنیا کا واحد فضائی اسپتال ’فلائنگ آئی اسپتال‘دبئی پہنچ گیا۔ اسپتال دنیا بھر میں مریضوں کا مفت علاج کرتا ہے۔
فضائی اسپتال آنکھوں کے علاج اور ڈاکٹرز کی تربیت کے لیے مختص ہے۔ اسپتال میں جدید آپریشن تھیٹر، تربیتی کلاس رومز اور ریکوری رومز موجود ہیں۔
فلائنگ آئی اسپتال ڈاکٹرز کو جدید تکنیک سکھانے کے لیے دنیا بھر کا سفر کرتا ہے۔
واضح رہے کہ 1973 میں تیار ہونے والے کارگو طیارے کو 1982 میں اسپتال میں تبدیل کیا گیا تھا۔
فلائنگ آئی اسپتال کا اگلا مشن افریقی ملک روانڈا میں ہو گا۔