غزہ کی سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط کے اعلان کے بعد بھی اسرائیلی حملے رپورٹ ہوئے ہیں۔
غزہ سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق گزشتہ رات غزہ جنگ بندی کے فریم ورک پر اتفاق کے اعلان کے بعد سے بالخصوص غزہ سٹی اور شمالی غزہ میں کئی دھماکوں اور فضائی حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
یاد رہے کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان جاری جنگ روکنے اور غزہ میں یرغمال قیدیوں کی رہائی کے لیے امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر مصر میں دستخط کر لیے گئے ہیں تاہم امن ڈیل پر باضابطہ طور پر دستخط آج دوپہر کیے جائیں گے۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے پڑوسیوں کے ساتھ امن عمل کو توسیع دینا چاہتے ہیں اور امریکا کے ساتھ مل کر تمام اہداف حاصل کرلیں گے۔
اپنے مختصر بیان میں نیتن یاہو نے غزہ میں اسرائیلی یرغمالیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’ہم ان سب کو گھر پہنچائیں گے۔‘
اسرائیلی میڈیا کے مطابق سمجھوتے کے تحت حماس کے تمام، یعنی 20 زندہ یرغمالیوں کو 72 گھنٹے میں رہائی دے دی جائے گی۔