• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس: سیبسٹین لیکورنو دوبارہ وزیراعظم مقرر

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

فرانسیسی صدر میکرون نے سیبسٹین لیکورنو کو دوبارہ وزیراعظم مقرر کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سیبسٹین لیکورنو نے مالیاتی نظم و ضبط کو بہتر بنانا ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں فرانس کے سیاسی بحران کو ختم کرنا ہو گا۔ 

واضح رہے کہ سیبسٹین لیکورنو چند روز قبل ہی وزیراعظم کے عہدے سے مستعفی ہوئے تھے۔

سیبسٹین لیکورنو کو بڑے پیمانے پر غیر تبدیل شدہ کابینہ کے معاملے پر شدید تنقید کا سامنا تھا۔

یاد رہے کہ صدر میکرون نے گزشتہ ماہ لیکورنو کو وزیراعظم نامزد کیا تھا۔ لیکورنو دو سال سے بھی کم عرصے میں فرانس کے پانچویں وزیر اعظم ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید