فرانسیسی وزیراعظم سیبسٹین لیکورنو مستعفی ہو گئے۔
فرانسیسی صدارتی محل کے مطابق فرانسیسی صدر میکرون نے وزیراعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا۔
سیبسٹین لیکورنو کو گزشتہ روز بڑے پیمانے پر غیر تبدیل شدہ کابینہ کے معاملے پر شدید تنقید کا سامنا تھا۔
واضح رہے کہ صدر میکرون نے گزشتہ ماہ لیکورنو کو وزیراعظم نامزد کیا تھا۔لیکورنو دو سال سے بھی کم عرصے میں فرانس کے پانچویں وزیر اعظم ہیں۔