• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کی جے یو آئی سے نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں حمایت کی درخواست

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) سے خیبر پختونخوا کے نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں حمایت کی درخواست کردی۔

پشاور میں صوبائی صدر پی ٹی آئی جنید اکبر، اسد قیصر اور دیگر نے جے یو آئی رہنماؤں سے ملاقات کی، جس میں جے یو آئی کے صوبائی جنرل سیکریٹری و سینیٹر مولانا عطاء الحق سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔

جے یو آئی رہنما نے کہا کہ نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب سے متعلق مرکزی قیادت کو پی ٹی آئی کا پیغام پہنچائیں گے، مرکزی قیادت پی ٹی آئی کے پیغام سے متعلق فیصلہ کرے گی۔

صوبائی صدر پی ٹی آئی جنید اکبر نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز سے بھی رابطہ کیا۔

جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز  نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ملاقات کا کہا اور ہم نے ملاقات پر رضا مندی ظاہر کردی ہے، کل دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کی پشاور میں ملاقات ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید