• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ کیا کریں گے اتنی دولت کا؟ دھروو راٹھی نے ان کی کمائی پر سوال اٹھا دیے

دھروو راٹھی نے کہا کہ اتنے پیسے کا سوچنا بھی مشکل ہے،  اگر وہ اتنے پیسوں کو بینک میں بھی رکھتے ہیں تو اس پر انہیں سالانہ 870 کروڑ منافع ملے گا۔
دھروو راٹھی نے کہا کہ اتنے پیسے کا سوچنا بھی مشکل ہے، اگر وہ اتنے پیسوں کو بینک میں بھی رکھتے ہیں تو اس پر انہیں سالانہ 870 کروڑ منافع ملے گا۔

بھارتی یوٹیوبر دھروو راٹھی نے بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی دولت پر سوالات اٹھا دیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر دھروو راٹھی نے اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان اب ارب پتی بن چکے ہیں، ان کی دولت 12 ہزار 400 کروڑ روپے بنتی ہے۔

دھروو راٹھی نے کہا کہ اتنے پیسے کا سوچنا بھی مشکل ہے، اگر وہ اتنے پیسوں کو بینک میں بھی رکھتے ہیں تو اس پر انہیں سالانہ 870 کروڑ منافع ملے گا۔

یوٹیوبر نے کہا کہ اس میں سے 40 فیصد ٹیکس بھی کاٹ تو لگ بھگ بنتے ہیں پورے 500 کروڑ روپے، جس میں وہ پورے سال دنیا کی بہترین ایئر لائن میں سفر اور بہترین ہوٹلوں میں قیام بھی کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان اگر اپنا پرائیویٹ جیٹ بھی خریدتے ہیں تو اسے خریدنے اور مینٹینس کا سالانہ خرچہ 200 کروڑ روپے تک ہوگا۔

اس کے علاوہ وہ دنیا میں کہیں بھی ہر سال کوئی لگژری پراپرٹی خریدتے ہیں تو اس کی قیمت ہوگی 100 کروڑ روپے، یہ سب کرنے کے باوجود بھی سال بھر کا خرچہ 400 کروڑ روپے ہی رہتا ہے، اس سے زیادہ تو انہیں بینک سے منافع مل جائے گا، 7 فیصد شرح سود پر۔

بھارتی یوٹیوبر نے کہا کہ اندھا دھند خرچ کرنے کے بعد بھی ان کی دولت کم نہیں ہوگی، تو ایسے میں میرا شاہ رخ خان سے سوال یہ ہے کہ کیا اتنے پیسے کافی نہیں ہیں کیا؟ اگر کافی ہے تو کیا مجبوری پڑی کہ پان مسالہ جیسی نقصان دہ چیز کو آپ ابھی بھی پروموٹ کر رہے ہیں۔

دھروو راٹھی نے کہا کہ 2014 کی خبر کے مطابق شاہ رخ خان کو پان مسالہ کے اشتہار میں کام کرنے کے سال کے 20 کروڑ روپے مل رہے تھے، اس ٹائم پر مان لیتے ہیں آج 2025 میں وہ کمپنی سال کے 10 گنا زیادہ 100 یا 200 کروڑ روپے ادا کررہی ہے۔

 مگر سوال یہ ہے کہ کیا آپ کو ان 200 کروڑ روپے کی صحیح میں ضرورت بھی ہے، اپنے اندر جھانک کر اپنے آپ سے ایمانداری سے یہ سوال کریں، کہ کیا کریں گے اتنی دولت کا؟ دوسری طرف سوچ کر دیکھیں کہ ملک کا اتنا بڑا اداکار اگر ان چیزوں کو پروموٹ کرنا بند کردے گا تو کنتا فائدہ ہوگا ملک کے لوگوں کا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید