کراچی ( نیوز ڈیسک) معروف جریدے فوربس نے 2025 کے لیے دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ پانے والے فٹبالرز کی فہرست جاری کردی ہے جس میں سعودی کلب النصر کے پرتگالی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو 28 کروڑ ڈالر(78ارب پاکستانی روپے) کی کمائی کے ساتھ سرفہرست ہیں،امریکی کلب انٹر میامی کے لیونل میسی 13 کروڑ ڈالر (36 ارب 54 کروڑ پاکستانی روپے)کے ساتھ دوسرے نم پ ہیں، جبکہ سعودی عرب کے ہی کلب الاتحاد کے کریم بنزیما 10 کروڑ 40 لاکھ ڈالر(29ارب پاکستانی روپے) کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔چوتھے نمبر پر ریال میڈرڈ کے کائلن ایمباپے اور پانچویں پر مانچسٹر سٹی کے ارلنگ ہالینڈ شامل ہیں۔دلچسپ امر یہ ہے کہ بارسلونا کے کم عمر اسٹار لامین یامل پہلی مرتبہ اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔