• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طورخم، جنگ کے نتیجے میں چھٹے روز بھی پاک افغان بارڈر پر مکمل سناٹا

جمرود(نمائندہ جنگ) طورخم، جنگ کے نتیجے میں چھٹے روز بھی پاک افغان بارڈرپر مکمل سناٹا ، مال بردار اور مسافروں کی گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں، دونوں اطراف کے ڈرائیور اور مسافر سخت پریشان ۔ تفصیلات کے مطابق پاک افغان جنگ کے نتیجے میں چھٹے روز بھی پاک افغان شاہراہ پر مکمل سناٹا رہا،کیونکہ اس پر افغانستان اور پاکستان کے مابین جو تجارتی مال بردار اور افغان مسافروں کو لانے اور لے جانے والیاں جو گاڑیاں پاک افغان شاہراہ پر چلتی تھیں یہ ساری اب بند ہو گئی ہیں ۔ادھر گزشتہ چھ دنوں سے پاک افغان بارڈر طورخم بھی مکمل طور پر ہر قسم کی بحث آمد ورفت کے لئے دونوں اطرف سےبند ہے جس کی وجہ سے پاکستان اور افغانستان میں دونوں ممالک کے لوگ اور گاڑیاں پاک افغان بارڈرز پر پھنس گئی ہیں جبکہ مال بردار اور مسافروں کی گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں جس کی وجہ سے دونوں اطراف کے ڈرائیور اور مسافر اس صورت حال پرسخت پریشان ہیں ۔اس مشکلات کے علاوہ تاجروں اور ٹرانسپورٹروں کو روزانہ کے حساب سے کروڑوں روپوں کا نقصان ہے کیونکہ سرحد کے دونوں اطراف پر بہت سے ایسی مالبردار گاڑیاں پھنس گئی ہیں جس میں تازہ میوے اور سبزیاں ہیں جو اب خراب ہو رہے ہیں جبکہ افغانستان اور پاکستان میں مذکورہ اشیاء کی قیمیتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے کیونکہ پاک افغان سرحدوں کی بندشوں کے نتیجےمی ان چیزوں کی درآمدات اور برآمدات اس وقت بند ہے ۔
اہم خبریں سے مزید