کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیرِ صحت و بہبود آبادی سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی ہدایت پر صوبے بھر میں ڈینگی اور ملیریا سے بچاؤ کے لیے وسیع پیمانے پر آگاہی اور حفاظتی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، محکمہ صحت سندھ کے ویکٹر بورن ڈیزیزز وِنگ، ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز سندھ کی جانب سے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز، بلدیاتی اداروں اور متعلقہ محکموں کو ہنگامی بنیادوں پر مؤثر اقدامات کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے، رواں سال ڈینگی کے819اورملیریاکے2لاکھ سے زائدکیسز رپورٹ ہوئے، ہر ضلع میں اسپرے، فوگنگ، اور آگاہی پروگرامز کو روزانہ کی بنیاد پر یقینی بنایا جائےگا، اسکولوں، اسپتالوں، مارکیٹوں، بس اسٹاپس، اور عدالتوں سمیت عوامی مقامات پر بینرز، پمفلٹس، اور آگاہی مواد آویزاں کیا جا رہا ہے۔تمام ڈی ایچ اوز کو ہدایت دی گئی ہے ۔