کراچی (اسپورٹس ڈیسک) ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان 5اکتوبر کو ہونے والا میچ تاریخ کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا لیگ میچ بن گیا۔ آئی سی سی کے مطابق اس مقابلے کو 2کروڑ 84لاکھ افراد نے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر دیکھا، جبکہ مجموعی طور پر 1.87بلین منٹ واچ ٹائم ریکارڈ کیا گیا۔ یہ خواتین کی انٹرنیشنل کرکٹ کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا میچ بن گیا۔ ورلڈ کپ کے ابتدائی 11میچز، جن میں بھارت کے سری لنکا، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے خلاف میچز شامل تھے، کو مجموعی طور پر 7کروڑ 20 لاکھ افراد نے دیکھا، جو پچھلے ایڈیشن کے مقابلے میں 166فیصد اضافہ ہے۔