اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی اقتصادی ترقی کی شرح 3.5سے لیکر 4فیصد تک رہنے کا امکان ہے ،اس سال کے اختتام تک پاکستان چینی کرنسی یوان میں پانڈا بانڈ جاری کرے گا ۔ یہ بات انہوں نے بلومبرگ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی ۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ مون سون کے دوران سیلاب سے زرعی شعبے کو نقصان پہنچا ہے ، سیلاب سے چاول اور کاٹن کے شعبے کو نقصان پہنچا ، اس سے جی ڈی پی کی نمو متاثر ہو سکتی ہے ۔