کراچی (افضل ندیم ڈوگر) فضائی میزبان کی کمی کی وجہ سے نجی ایئر کی اسلام آباد کراچی کی پرواز مزید 3گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔ نجی ایئر کی اسلام آباد کراچی کی پرواز پی اے 201انتظامی مسئلے کی وجہ سے مقررہ وقت صبح 9بجے روانہ نہ ہوسکی۔ پرواز شام 5 بجے ری شیڈیول کی گئی۔ مسافروں کی بورڈنگ مکمل تھی مگر عین وقت پر فضائی میزبان ڈیوٹی پر نہ پہنچ سکی۔ کریو ممبرز کی کم سے کم تعداد پوری کرنے کے لیے متبادل فضائی میزبان کو بلوایا گیا جسے پہنچنے میں تاخیر ہوئی۔ یوں یہ پرواز مزید 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی اور مقررہ وقت سے 13 گھنٹے تاخیر سے رات 8:10 بجے روانہ ہوئی۔