• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

26نومبر احتجاج کیس، علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ

راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26نومبر احتجاج کیس میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ عدالت نے ملزمہ کے ضامن کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ علیمہ خان کو عدالت میں پیش کیا جائے۔کیس کی مزید سماعت 20اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔ جمعہ کو خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس پرسماعت کی۔ علیمہ خان اور انکے وکیل عدالت میں پیش نہ ہوئے، ملزمہ کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی دائر نہیں کی گئی۔پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے موقف اپنایا کہ علیمہ خان جان بوجھ کر پیش نہیں ہو رہیں اور قانونی عمل میں رکاوٹ ڈال رہی ہیں۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں اور ضمانت منسوخی کا شوکاز نوٹس دیا جائے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ عدالت نے ضامن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ملزمہ کو آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے۔
اہم خبریں سے مزید