• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایتھنز کا دنیا کا قدیم ترین تھیٹر اوڈیون آف ہیروڈیس اٹیکس تین سال کیلئے بند

کراچی (نیوز ڈیسک)ایتھنز کا دنیا کا قدیم ترین تھیٹر اوڈیون آف ہیروڈیس اٹیکس تین سال کیلئے بند، تعمیر نو کا آغاز،یہ تھیٹر 161 عیسوی میں بناتھا اور دنیا کے سب سے قدیم فعال تھیٹروں میں شمار ہوتا ہے۔ نیشنل جیوگرافک کے مطابق دنیا کا قدیم ترین فعال تھیٹر اوڈیون آف ہیروڈیس اٹیکس ، جو یونان کے شہر ایتھنز میں واقع ہے اور 161 عیسوی میں تعمیر کیا گیا تھا، تین سال کے لیے بند کر دیا گیا ہے تاکہ اس کی مکمل مرمت اور بحالی کا کام کیا جا سکے۔ اس دوران ثقافت اور تھیٹر کے شائقین کے لیے دنیا کے نو دیگر مشہور تھیٹرز کی سیر بہترین متبادل ثابت ہو سکتی ہے۔ نیشنل جیوگرافک نے ناظرین کو نو دیگر مشہور تھیٹروں کی سیر کی سفارش کی ہے جو فنونِ لطیفہ کی تاریخ میں نمایاں حیثیت رکھتے ہیں۔— حکام کا کہنا ہے کہ بحالی کے دوران بھی ایتھنز میں دیگر تاریخی مقامات پر ثقافتی تقریبات جاری رہیں گی۔
اہم خبریں سے مزید