• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی انصاری نے بلین ویوز حاصل کرنے کا فارمولا بتادیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان علی انصاری نے سوشل میڈیا پر بلین ویوز لینے کا فارمولا بتادیا۔

حال ہی میں نامور اداکار نے جیو نیوز کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر دلچسپ گفتگو کی۔

گزشتہ چند برسوں میں علی انصاری سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے اسٹار کے طور پر ابھرے ہیں۔ ان کے ڈراموں نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر بلینز ویوز حاصل کئے۔

دورانِ انٹرویو میزبان تابش ہاشمی نے اس حوالے سے سوال پوچھا کہ آپ کے ڈراموں نے یوٹیوب پر 2 ارب تک ویوز حاصل کئے، یہ تعداد دنیا کی آبادی کا ایک چوتھائی حصہ ہے، اس کا کیا کوئی خاص فارمولا ہے؟

اداکار نے کہا کہ یہ واقعی ایک بہت بڑا سنگ میل ہے، میرے دو ڈرامے جو جیو پر آن ایئر ہوئے ’رنگ محل‘ اور ’کافرہ‘ جو اس کلب میں شامل ہوئے۔

انہوں نے اس بات سے بھی اتفاق کیا کہ ایک برے لڑکے کو بطور ہیرو دکھانا جو آگے جاکر اچھا بن جاتا ہے ناظرین کو پسند آتا ہے۔ شائقین اس طرح کی شدت پسند کہانیوں کو پسند کرتے ہیں اور ایسی ہی مسالہ اسٹوریز سے ویوز حاصل ہوتے یں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید