اسلام آباد (جنگ نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء انچارج سینٹرل سیکرٹریٹ قائد اسلام آباد سیدسبط الحیدربخاری المعروف سبطی شاہ کی سالگرہ کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں بسنے والی اقلیتی برادری بالخصوص مسیحی برادری کی جانب سے نیک خواہشات کااظہار کیاگیا۔راشد چوہان نے سیدسبط الحیدر بخاری کی سالگرہ کے موقع پر انکو بھرپور مبارکباد دی جبکہ اسلام آباد کے مقامی چرچ میں مسیحی برادری کی جانب سے دعائیہ تقریب کاانعقاد بھی کیا گیا۔