راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 14 موٹر سائیکلوں، طلائی زیورات ،موبائل فونز، نقدی اور دیگر اشیا سے محروم ہوگئے ،تھانہ صادق آباد کے علاقہ داتا گنج بخش روڈ پر پی ٹی سی ایل کے سسٹم سے 8بیٹریاں مالیتی2لاکھ روپے ،تھانہ صادق آباد کے علاقہ میں ریحان احمد کے گھرسے 3نامعلوم عورتیں اس کی والدہ کا بیگ چوری کر کے لے گئیں جس میں 50ہزارروپے اور جیولری مالیتی 15 ہزار روپے تھی ،ڈھوک مستقیم میں اشفاق کے گھر سے 9 لاکھ روپے اور سونا مالیتی ایک لاکھ روپے، تھانہ سول لائنز کے علاقہ خواجہ کارپوریشن کے قریب دوران سفر ظہیر النسا ء کے 45ہزار روپے،میر حیدر کالونی میں ریاض احمد کے گھر سے 2 عدد موبائل فون،2 لاکھ روپے اور ایل سی ڈی ،بسم اللہ آباد میں اسماعیل کے گھر کاتالہ توڑ کر2طلائی انگوٹھیاں ایک طلائی ہارسیٹ وزنی 2 تولہ اور 2گھڑیاں چوری کر لئے گئے ۔ وفاقی دارالحکومت میں سرقہ بالجبر ، نقب زنی اور چوری کی 9وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاؤہ 6 موٹر سائیکل ،دو موبایل فونز اور نقدی آڑا لی گئی ، تھانہ ترنول کے علاقے میں موٹر سائیکل، تھانہ آبپارہ اور کھنہ کے علاقے میں دو موبائل فون اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی جبکہ تھانہ کرپا کے علاقے میں ایک گھر کے تالے ٹوٹ گئے اور چور کل جمع پونجی لے کر چلتے بنے۔