کراچی(این این آئی)شہر قائد میں دن کے وقت گرمی جبکہ راتیں خنک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی میں اضافہ بلوچستان کی شمال مغربی ہوائیں چلنے کے سبب ہو رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق شہر میں دن کے وقت گرمی کی شدت مزید بڑھے گی اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے دن کے وقت گرمی بڑھنے کی پیشگوئی کے ساتھ ساتھ شہر کی راتیں خنک رہنے کی توقع بھی کی ہے۔