راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) راولپنڈی پولیس نے 5 ملزموں کو گرفتار کرکے33لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا، تھانہ سول لائنز پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے20لیٹر شراب برآمد کی، مورگاہ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے 7 لیٹر شراب ، جب کہ تھانہ روات پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے 6ٹر شراب برآمد کی، ادھر تھانہ صادق آباد پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے ناجائز اسلحہ معہ ایمونیشن اور تھانہ جاتلی پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے ناجائز اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا،پولیس نے تمام ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ ادھرتھانہ چک لالہ پولیس نے قماربازی کے الزام میں8ملزموں کو گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق تاش پر جوا کھیلنے والے ملزموں سے داؤ پر لگی رقم15ہزار روپے، 3 موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد ہوئے، چکلالہ پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔