• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجروں کیلئے میرے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں ، سی ای او راولپنڈی کینٹ

راولپنڈی (جنگ نیوز)سی ای او راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ چوہدری عامر رشید وریا سے مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کینٹ کے نمائندوں کے وفد نے ملاقات کی ، وفد میں گروپ لیڈر شیخ حفیظ احمد، صدر منیر بیگ مرزا، سرپرست منیر مغل ، جنرل سیکرٹری محمد ظفر قادری اور دیگر شامل تھے ملاقات میں تاجر نمائندوں نے اپنے مسائل جس میں پراپرٹی ٹیکس ،الیکٹرک ، کرایہ داری اور دیگر مسائل سے اگاہ کیا جس پر سی ای او چوہدری عامر رشید وریا نے وفد کو یقین دلوایا کے تاجروں کے تمام مسائل حل کیے جاہیں گے اور کہا کے تاجروں کے لیے میرے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے وہ جب چاہیں میرے پاس اپنے مسائل لے کر آسکتے ہیں جن کو خوش اسلوبی حل کیا جائے گا۔
اسلام آباد سے مزید