• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیابان سرسیدمیں فائرنگ بیکری کے مالک سمیت 3افرادزخمی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھانہ پیرودھائی کے علاقہ خیابان سرسیدمیں فائرنگ کرکےبیکری کے مالک سمیت3افرادکوزخمی کر دیا گیا، ذرائع کے مطابق اتوار کی شام محمدی چوک خیابان سرسیدمیں واقع ایک بیکری کے سامنے 2گروپوں میں جھگڑا ہوا جو بیکری والوں نے لڑنے والوں کوچھڑوایا ،توملزمان وہاں سے چلے گئے اور کچھ دیر بعد ملزمان واپس آئے اور بیکری پر اندھا دھند فائرنگ کردی ،فائرنگ سے بیکری کے مالک چودھری رمضان ،بیکری کاسیکورٹی گارڈ محمدالیاس اور ایک ملازم محمداظہر زخمی ہوگئے ۔
اسلام آباد سے مزید