راولپنڈی (جنگ نیوز) جامعہ ہری پور کے ڈیپارٹمنٹ آف سائیکالوجی کی ذہین اور محنتی طالبہ اسماء بی بی نے اپنے ایم ایس (ماسٹر آف سائنسز) کے تحقیقی مقالے کا کامیابی سے دفاع کر لیا۔ اسماء بی بی کا تحقیقی مقالہ “Impact of Diverse Family Structure on Quality of Child-Parent Relationship and Psychopathological Problems among Young Adolescents” کے عنوان سے تھا،یہ مقالہ ڈاکٹر ثمینہ ہمایون خان کی نگرانی میں مکمل کیا گیا جو جامعہ ہری پور کے ڈیپارٹمنٹ آف سائیکالوجی کی معروف ماہرِ نفسیات، محققہ اور استاد ہیں۔ ثمینہ ہمایون خان نے اس تحقیقی کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسماء بی بی نے نہایت سنجیدگی، سائنسی طرزِ تحقیق اور تجزیاتی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان کا تحقیقی کام مستقبل میں خاندانی نفسیات اور بچوں کی ذہنی صحت پر مزید تحقیقی بنیادیں فراہم کرے گا۔