• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ایس پی سکیورٹی کی زیر صدارت راولپنڈی ٹیسٹ کے حوالے سے اجلاس

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ایس ایس پی سکیورٹی کیپٹن ریٹائرڈ ذیشان حیدر کی زیر صدارت جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے دورہ کے دوران سکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہو اجس میں جڑواں شہروں کے سینئر پولیس افسران سمیت دیگر قانون نافذکرنے والے اداروں کے افسران نے شرکت کی،اجلاس میں جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی کے متعلق جزیات پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ راولپنڈی پولیس اور دیگر قانون نافذکرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل ہم آہنگی سے فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا اور ٹیموں کے آمدورفت کے دوران روٹس کی نگرانی جدید ٹیکنالوجی اور ڈرونز کے ذریعے کی جائے گی ، سکیورٹی پر 800 سے زیادہ پولیس افسران و جوان اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں گے جبکہ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل ہم آہنگی اور معلومات کے تبادلے کو بہتر بنایا جائے گا، اس موقع پر ایس ایس پی سیکورٹی نے تمام افسران کو ہدایات دیں کہ کرکٹ ٹیم کے دورے سے پہلے ضلع بھر میں سرچ آپریشنز کئے جائیں ، سپیشل برانچ معلومات اکٹھی کرکے متعلقہ حکام تک پہنچانے کو یقینی بنائے ، افسران ڈیوٹی بھیجنے سے پہلے اہلکاروں کو ڈیوٹی کی نوعیت کے بارے میں بریف کریں اور بہترین اور تربیت یافتہ عملے کو ڈیوٹی پر تعینات کیا جائے ۔
اسلام آباد سے مزید