راولپنڈی (ناصر چشتی خصوصی نمائندہ) چیئر مین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی محمد عدنان خان کا گزشتہ روز تین سالہ دورہ مکمل ہو گیا چیرمین کو تین سال کے لیے ا عہدہ پر تعینات کیا گیا تھا ابھی تک نئے چیرمین کی تقرری کے لیے انٹرویوزبھی نہیں ہوئے صوبے مین ایسے بورڈجن کے چیئرمین نہیں ہیں ان کے اختیارت کمشنر کے پاس ہیں۔ کمشنر یہ چارج اپنے پاس رکھتے ہیں یا عارضی طور پر کسی تضویض کرتے ہیں اس سلسلہ میں ابھی فیصلہ نہیں ہو ا۔