معروف اداکار حارث وحید نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں نئے آنے والوں کو اکثر ایسے مشورے دیے جاتے ہیں جو ناصرف غیر اخلاقی ہوتے ہیں بلکہ انسان کی خود اعتمادی کو بھی متاثر کرتے ہیں۔
اداکار حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں مدعو ہوئے، جہاں انہوں نے اپنے فنی سفر اور ان دنوں کے بارے میں بات کی جب وہ انڈسٹری میں نئے تھے۔
حارث وحید نے بتایا کہ ایک بار ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے مجھے بہتر باڈی کے لیے انجکشن لگوانے کا مشورہ دیا اور کہا کہ اگر صرف جم کرو گے تو اتنا فرق نہیں پڑے گا، انجکشن لگوانا پڑے گا تاکہ فِزیک بہتر نظر آئے۔
اداکار نے مزید بتایا کہ اسی شخص نے مجھے رنگ گورا کرنے والی کریمیں استعمال کرنے کا بھی مشورہ دیا تاکہ میں زیادہ اسکرین فِٹ لگوں۔
حارث وحید نے ہنستے ہوئے کہا کہ میں نے ان تمام مشوروں کو سنجیدگی سے نہیں لیا اور اپنے اصولوں پر قائم رہا، میں نے ہمیشہ وہی کیا جو مجھے درست لگا، نہ انجکشن لگوایا، نہ کوئی کریم استعمال کی، میں اپنے اصل رنگ اور اصل شخصیت کے ساتھ خوش ہوں۔