• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کے ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے پروگرام کیلئے مصر کا ادویات کا عطیہ

وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو

وزیرِاعظم شہباز شریف کے ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے پروگرام کے لیے مصر کی جانب سے ادویات کا عطیہ دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں ڈپٹی چیف آف مشن مصر اور عالمی ادارۂ صحت کے پاکستان میں نمائندے نے شرکت کی۔

ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے بھی ملاقات کی ہے۔

اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں مصطفیٰ کمال نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو منصوبوں پر بریفنگ دی، مصطفیٰ کمال نے صحت کے شعبے میں اصلاحات پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔

وزارتِ صحت کے ترجمان نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کو جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ مصر نے ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے حوالے سے مثالی کامیابی حاصل کی ہے، پاکستان بھی اسی ماڈل سے سیکھتے ہوئے اپنے قومی اہداف کے حصول کے لیے پُرعزم ہے، اس عطیے سے پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے خلاف جاری مہم کو تقویت ملے گی۔

اس موقع پر ڈپٹی چیف آف مشن مصر نے کہا کہ یہ ادویات محض عطیہ نہیں بلکہ پاکستان اور مصر کے دیرینہ تعلقات کا عملی اظہار ہیں، ادویات خاص طور پر مستحق اور کمزور طبقات کے علاج معالجے میں استعمال ہوں گی۔

صحت سے مزید