• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوور میوزیم میں سیکیورٹی کی موجودگی میں چوری کیسے ہوگئی؟ وجہ سامنے آگئی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

فرانس کے معروف لوور میوزیم میں چوری کی وجہ سی سی ٹی وی کیمروں کے درمیان فاصلے کو قرار دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق میوزیم میں لگے ہوئے سیکیورٹی کیمروں کے درمیان فاصلہ بہت زیادہ جس کی وجہ سے چور کیمروں سے بچ کر چوری کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

میوزیم کی ڈائریکٹر لارنس ڈے کارس نے اس واقعے کے بعد سینیٹرز کو بتایا کہ میں نے میوزیم میں چوری کی ذمہ داری قبول کرکے استعفیٰ دینے کی پیشکش بھی کی تھی لیکن وزیرثقافت نے استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ ہماری بھرپور کوششوں کے باوجود بھی میوزیم میں چوری ہوگئی۔

لارنس ڈے کارس نے بتایا کہ ہمیں چوروں کے میوزیم میں داخل ہونے کا جلد پتہ نہیں چل سکا کیونکہ میوزیم میں لگے سیکیورٹی کیمرے کم ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میوزیم کے باہر لگے ہوئے سیکیورٹی کیمرے میوزیم کے اگلے حصے کی مکمل کوریج نہیں دیتے اور اسی وجہ سے جس کھڑکی سے چور اندر داخل ہوئے اس کی سی سی ٹی وی سے نگرانی نہیں کی گئی۔

لارنس ڈے کارس نے بتایا کہ میں نے اس حوالے سے کئی بار خبردار کیا کہ صدیوں پرانی عمارت کی سیکیورٹی انتہائی خراب ہے۔ 

اُنہوں نے وزارت داخلہ سے لوور میوزیم کے آس پاس کے علاقوں میں پارکنگ زون ختم کروانے، سی سی ٹی وی نیٹ ورک کو اپ گریڈ کرنے اور میوزیم کے اندر ایک پولیس اسٹیشن قائم کرنے کا وعدہ بھی کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید