• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موبائل فون کے استعمال سے بچوں کی دور کی نظر کمزور ہونے کا انکشاف

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

والدین بچوں کو موبائل فون نہ دیں، وقت دیں، موبائل فون کے استعمال سے کم عمر بچے دور کی نظر کی کمزوری کی بیماری میوپیا میں مبتلا ہونے لگے۔

یہ انکشاف لاہور کے مغل آئی ٹرسٹ اسپتال کے شعبۂ پیڈیاٹرک آپتھامولوجی کے زیرِاہتمام سیمینار میں کیا گیا۔

سربراہ شعبہ پیڈز آپتھامولوجی پروفیسر سیما قیوم نے بتایا کہ 10سال تک کی عمر کے 40 فیصد بچے میوپیا میں مبتلا ہو چکے ہیں، جبکہ ان میں ہر سال 14 فیصد تک اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میوپیا میں آنکھ کی ساخت تبدیل ہو جاتی ہے، بچے موبائل فونز کی اسکرین مسلسل دیکھتے ہیں، پلک بھی نہیں جھپکتے، آنکھیں ملتے ہیں۔

سربراہ شعبہ پیڈز آپتھامولوجی پروفیسر سیما قیوم نے یہ بھی بتایا کہ موبائل فون کے استعمال کے باعث کئی بچوں کو منفی 7 سے 10 تک کی دور کی عینکیں لگ گئیں۔

صحت سے مزید